انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی ایکا نام کی17 سالہ لڑکی جو 13 دن تک لگاتار سوتی ہے۔
ایکا اس وقت خبروں کی زینت بنیں جب وہ 13 دن تک لگاتار سوتی رہیں۔
اس کے بعد بھی ایکا نے دو مشکل ترین تجربات کا سامنا کیا پہلی بار تب، جب ایکا ڈیڑھ دن سوتی رہیں اور دوسری مرتبہ ایکا کی حالت اس وقت خاصی خراب ہوگئی جب وہ 7 دن سوتی رہیں جس کے بعد ان کے والدین ایکا کو مقامی اسپتال لے کر گئے جہاں ان کے تمام ٹیسٹ نارمل نکلے۔ایکا کے والدین کا کہنا ہے کہ ایکا کروٹ بھی نہیں بدلتی ہے جس حالت میں سوتی اسی حالت میں سوتی رہتی ہے ۔
ڈاکٹرزفی الحال یہ نہیں جان سکے ہیں کہ ایکا کس بیماری میں مبتلا ہیں ۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں