یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان پیکج کا آغاز ہفتہ 10 اپریل سے ہوگا۔

 یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن پر رمضان ریلیف پیکج کا آغاز 10 اپریل بروز ہفتہ سے شروع ہورہا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے اعلامیے کے مطابق کہ وزیرِ اعظم رمضان ریلیف پیکج کا آغاز 10 اپریل سے ہوگا، جس کے تحت عوام کو روزمرہ استعمال کی 19 ضروری اشیاء رعایتی نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔ اس کے علاوہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 1500 سے زائد اشیاء پر بھی رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائیں گی۔ یہ رمضان ریلیف پیکج ملک بھر میں قائم  4,881 اسٹورز پر نافذالعمل ہوگا۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ رمضان پیکج کے تحت 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے، چینی 68 روپے فی کلو اور گھی 170 روپے فی کلو کی رعایتی قیمت پر فراہم کیا جائے گا، چائے کی پتی پر 50 روپے فی کلو رعایت دی جائے گی، جب کہ سفید چنے پر فی کلو 15 روپے، دالوں پر 15 سے 30 روپے فی کلو، کھجوریں فی کلو 20 روپے، چاول پر 10 سے 12 روپے، بیسن پر 20 روپے فی کلو اور مصالحہ جات پر 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔

تبصرے