جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی بولرز کی جاندار بولنگ کی بدولت جنوبی افریقا کی پوری ٹیم آخری اوور میں 144 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان نے مطلوبہ ہدف بمشکل ایک گیند قبل 7 وکٹ کے نقصان پر پورا کیا۔
قومی ٹیم کی جانب سے محمد رضوان اور کپتان بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا، محمد رضوان کھاتہ کھولے بغیر دوسری ہی گیند پر پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد فخرزمان بیٹنگ کے لیے آئے اور بابراعظم کے ساتھ ملکر 91 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں