چین کا جدید ترین ٹینک MBT 3000 جسے VT-4 بھی کہا جاتا ہے جسے چین کی کمپنی NORINCO ایکسپورٹ کے لیے بناتی ہے۔ یہ الخالد 1 / ٹائپ 90- ٹینک فیملی کا جدید ترین ماڈل ہے۔ اس میں ٹائپ 99 کی ٹکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے جو فی الحال پیپلز لبریشن آرمی خود استعمال کرتی ہے۔
وی ٹی 4 میں 125 ملی میٹر اسموتھ بور توپ نصب ہے جو اے پی ایف ایس ڈی ایس ، ایچ ای ایس ایچ ، ہیٹ اور ایچ ای راؤنڈز اور گائیڈڈ میزائل فائر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس پر ایک ریموٹ کنٹرول ویپن اسٹیشن بھی ہے جو ایک 12.7 ملی میٹر ہیوی مشین گن سے لیس ہے۔ فائر کنٹرول سسٹم میں ہنٹر کلر صلاحیت بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ لیزر رینج فائنڈر ، پینورامک ویژن اور تیسری جنریشن کا تھرمل امیجنگ سسٹم موجود ہے۔ اس ٹینک میں ایک ایکٹو پروٹیکشن سسٹم لگا ہوا ہے، دفاعی دستی بم لانچر اور ایک جدید لیزر وارننگ سسٹم سے لیس ہے۔ اس ٹینک میں ایک تیرا سو ہارس پاور کا انجن نصب ہے جو اسے پینسٹھ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت دیتا ہے۔
پاکستان آرمی نے بھی اس جدید ترین ٹینک کے 176 یونٹ خریدے ہیں جس میں پاکستان آرمی کی خواہش پر پندرہ سو ہارس پاور کا طاقتور انجن نصب کیا گیا ہے جو اس ٹینک کو مزید طاقت اور سپیڈ دے گا۔



تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں