پاکستان بھر میں نمازِ مغرب کے بعد 27 ویں رجب کا آغاز ہوگیا ہے جسے شبِ معراج کہا جاتا ہے۔ یہ رات اسلام میں انتہائی اہمیت حامل ہے، شبِ معراج پر مساجد میں عبادات اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جاتا ہے، آج مساجد میں ملک و قوم کی سلامتی کی دعاؤں کے ساتھ خصوصی طور پر کرونا کی وبا کے خاتمے کے لیے دعائیں کی جائیں گی۔
معراج کی شب کو دین اسلام میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے کیونکہ اس رات اللہ رب العزت نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے پاس بلا کر آسمانوں کی سیرکروائی تھی۔
شبِ معراج جہاں انسانوں کو ورطہ حیرت میں ڈالنے والا واقعہ ہے وہیں اسے امت مسلمہ کے لئے عظیم فضیلت والی رات بھی قرار دیا گیا ہے۔
جمعرات کو وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان نے شب معراج کے موقع پر پوری دنیا کے مسلمانوں کو مبارکباد دی۔ ایک ٹویٹ میں وزیرِ اعظم نے لکھا تھا "پوری دنیا کے مسلمانوں کو شب معراج مبارک"۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں