آج کے دن بابر اقبال کا عالمی ریکارڈ

 

آج کے دن  29مارچ 2006 کو پاکستان سے تعلق رکھنے والے 9سالہ طالب علم بابر اقبال نے دنیا کے سب سے کم عمر مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل (MCP) ہونے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ ان سے پہلے یہ ریکارڈ پاکستان ہی کی ایک طالبہ ارفع کریم کے پاس تھا۔ بابر اقبال 2مارچ 1997 کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پیدا ہوئے تھے۔ بابر اقبال کے ریکارڈ قائم کرنے کا سفر یہیں نہیں رکا ، 10 سال کی عمر میں کم عمر ترین سرٹیفائیڈ وائرلیس نیٹورک ایڈمنسٹریٹر ، 11 سال کی عمر میں کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ ویب پروفیشنل ایسوسی ایٹ اور 12 سال کی عمر میں کم عمر ترین مائیکروسافٹ ٹیکنالوجی سپیشلسٹ کا اعزاز بھی حاصل کیا۔


تبصرے