سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے پاکستان کیلئے 3 منصوبے شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔ جبکہ پاکستانی حکام نے فیس بک سے دُنیابھر کی طرح پاکستان میں بھی مونیٹائزیشن کھولنے کی درخواست کردی۔
تفصیلات کے مطابق فیس بک سمیت بڑی سوشل میڈیا کمپنیوں کےدفاترپاکستان میں کھولنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں پاکستانی حکام اور فیس بک انتظامیہ میں رابطہ ہوا ہے۔
صوبائی وزیر آئی ٹی ضیااللہ بنگش خیبر پختون خواہ نے فیس بک سے رابطےکی تصدیق کرتے ہوئے کہا فیس بک سےبات چیت میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور قانون سازی سےمتعلق معاملات کو حل کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
صوبائی وزیر ضیااللہ بنگش کا کہنا تھا کہ اسد قیصر سے ملاقات کرکے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں فیس بک انتظامیہ، پی ٹی اے اور آئی ٹی ماہرین کا اجلاس بھی بلالیا گیا ہے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں