وزیرِ اعظم عمران خان ایک فائٹر تھے اور ہیں: وسیم اکرم

 سوئنگ کے سلطان اور سابق کپتان وسیم اکرم نے کورونا وائرس کا شکار ہونے والے وزیراعظم عمران خان کو فائٹر قرار دے دیا۔

 سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں لکھا کہ ’عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر سُن کر بہت افسوس ہوا۔‘

سابق کپتان نے لکھا کہ ’پوری قوم کی دعاؤں سے ہمارے وزیراعظم عمران خان اس وبا کا بھی مقابلہ کرلیں گے۔‘

اُنہوں نے عمران خان کو فائٹر قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’ایک فائٹر ہمیشہ فائٹر ہی رہتا ہے۔‘

وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ کے ہیش ٹیگ میں لکھا ’ہمارے فائٹر جلدی سے ٹھیک ہوجائیں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا جس کی اطلاع وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی تھی۔

تبصرے