وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان نے ائیرمارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر مارشل ظہیر احمد بابر کو نیا ایئرچیف پاکستان ائیر فورس مقررکر دیا گیا ہے جو 19 مارچ کو عہدہ سنھالیں گے اور وزیراعظم عمران خان نے ان کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔
نئے ایئرچیف کا تعلق گجرات کے گاؤں سدھ سے ہے۔ انہوں نے برطانیہ کے کامبیٹ کمانڈرز اسکول ، ایئر وار کالج اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز سے اپنی پڑھائی مکمل کی۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں