بٹ کوائن دیں اور نئی گاڑی لے جائیں۔

 امریکا کی مشہور کار ساز کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون ماسک نے اپنی گاڑیوں کی فروخت کے لیے بٹ کوائن ڈیجیٹل کرنسی استعمال کرنے کا اعلان کردیا۔

ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ ٹیسلا کی نئی گاڑی خریدنے کے خواہش مند صارفین اب ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی صورت رقم کی ادائیگی کر کے بھی گاڑی لے سکتے ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’اب ٹیسلا کی تیارہ کردہ گاڑیاں بٹ کوائن کے ذریعے بھی خریدی جاسکتی ہیں‘۔

ایلون نے لکھا کہ بٹ کوائن ادائیگی سے گاڑی خریدنے کی سہولت فی الحال  صرف امریکا کے لیے ہے، کوئی بھی شخص ٹیسلا کی تیار کردہ الیکٹرک گاڑیاں ڈیجیٹل کرنسی میں ادائیگی کر کے خرید سکتا ہے۔






تبصرے