زرمبادلہ کی دونوں بڑی مارکیٹوں میں پیر کو بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا۔ امریکی ڈالر 22 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا اور ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 55 پیسے کی گراوٹ کے بعد 154 روپے 30 پیسے پر بند ہوا۔
اب امریکی کرنسی کی قدر اپنی بلند ترین سطح سے گزشتہ 8 ماہ میں 8.5 فیصد یا 14.30 روپے نیچے آ گئی ہے۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قدر 155 روپے سے نیچے آگٸی اور ڈالر کی اوپن مارکیٹ ریٹ 60 پیسے کی بڑی کمی سے 154.60 روپے پر بند ہوا۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں