حکومت کا پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا اعلان۔

حکومت پاکستان نے پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔

 وفاقیدارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے کہا کہ ملکی ترقی معیشت کو ٹھیک کرنے سے مشروط ہے۔ پچھلے وزیرِ خزانہ اسد عمر اور حفیظ شیخ نے ملکی معیشت کو مستحکم کیا، موجودہ حکومت نے پاکستان کی  تاریخ کے سب سے بڑے کرنٹ اکاوَنٹ خسارے کا سامنا کیا، ہم نے ڈھائی ارب ڈالر کا بانڈ جاری کیا تھا، اس میں کامیابی ہوئی ہے۔ اب ہماری کرنسی اپنے زور پر کھڑی ہے اور ہم اس میں ڈالر نہیں جھونک رہے۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی جائے گی۔ اُنہوں نے کہا ہمیں صنعت اور عوام کی فلاح دیکھنی ہے، کبھی کبھی سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں لیکن ہمارے فیصلوں کی بنیاد پاکستان اور پاکستانی عوام کی فلاح ہوگی، قیمتوں میں سبسڈی کو ٹارگٹڈ کرنے کیلئے  متعلقہ محکموں سے بات کررہے ہیں، میں عوام کو جوابدہ ہوں اور اپنے ملک میں ہی رہوں گا۔ 

تبصرے