پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ اب مُلک بھر میں پندرہ روزہ مکمل لاک ڈاؤن لگانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ لوگ زندہ رہیں گے تو ہی معاشی سرگرمیاں بھی بحال ہو جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی کی صدارت میں ہونے والے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔ اس اجلاس میں دیگر سینئر پروفیسر اور عہدیداران نے بھی شرکت کی۔
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ پندرہ روزہ مکمل لاک ڈاؤن کے علاوہ اب کوئی چارہ نہیں۔ لوگ زندہ رہیں گے تو معاشی سرگرمیاں بھی بحال ہوجائیگی۔ کورونا بہت خوفناک حد تک پھیل رہا ہے اور حکومت کو بڑھتے ہوئے مریضوں اور ہلاکتوں کا ادراک نہیں۔حکومتی اعلانات ناکافی ہیں اور آنے والے دنوں میں مزید ہلاکتوں کا باعث بن سکتے ہیں۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں