یوم پاکستان پریڈ میں ترک بینڈ جاں نثاری نے پاکستانی ملی نغمہ دل دل پاکستان اور ترک ڈرامے ارطغرل غازی کی دھن بجائی۔
یوم پاکستان کے سلسلے میں فوجی پریڈ اسلام آباد کے شکرپڑیاں گراؤنڈ میں منعقد ہوئی۔ جس میں تینوں مسلح افواج نے اپنی عسکری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
یوم پاکستان پریڈ میں ترک بینڈ ’’جاں نثاری‘‘ نے خصوصی شرکت کی اور پریڈ کے دوران پاکستان کا مشہور ملی نغمہ ’’دل دل پاکستان‘‘ گاکر شرکا کے لہو کو گرمایا۔ بعد ازاں ترک بینڈ نے مقبول ترین ترک ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کے گانے کی دھن بجائی۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں