صدر نے پاک فضائیہ کے سربراہ کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا

 
صدرڈاکٹر عارف علوی نے پیر کے روز اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر کو نشان امتیاز ملٹری دیا۔

انہوں نے پاک فضائیہ کے سربراہ کو یہ اعزاز پاک فضائیہ کیلئے ان کی پیشہ ورانہ خدمات اور کامیابیوں کے اعتراف میں دیا۔

ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر اس سے قبل اپنی شاندار خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز ملٹری، ستارہ امتیاز ملٹری اور ہلال امتیاز ملٹری کے اعزازات بھی حاصل کر چکے ہیں۔

تبصرے