آج پیغمبرِاسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی علیہ وآلہ وسلم کے چھوٹے نواسے جوانان جنّت کے سردار امام حسین علیہ السلام کی ولادتِ باسعادت کا دن ہے آپ تین شعبان العمظم سن 04ہجری کو مدینۃ المنورہ میں پیدا ہوئے تھے۔
آپ حضرت علی کرم اللہ وجہہ اور حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے فرزند تھے آپ علیہ السلام کی کنیت ابو عبداللہ اور مشہورالقاب سید الشہدا، مظلومِ کربلا اورفرزندِ رسول ہیں۔
آپ علیہ السلام کے لئے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی شہرہ آفاق حدیث حسین و منی و انا من الحسین موجود ہے جس کے معنی ’’حسینؑ مجھ سے اور میں حسینؑ سے ہوں‘‘۔
ایک اور حدیث جو کہ امام حسین علیہ السّلام اور آپ کے بڑے بھائی امام حسنؑ علیہ السّلام کی شان میں مشترکہ طور پر مشہور ہے اس میں آپ حضرات کی فضیلت کچھ اس طرح بیان کی گئی ہے کہ ’’ میرے دونوں بیٹے اس امت کے لئے امام ہیں چاہے کھڑے ہوں یا بیٹھے‘‘۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں