ملتان کا موسم ہوا خوشگوار، رات ملتان اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے موسم کافی حد تک خوشگوار ہو گیا، ٹھنڈی ہواؤں نے کیا ملتان کا رخ، ملتان کے کئی علاقوں میں تیز بارش ہوئی اور کہیں ہلکی ہوئی اور کہیں کہیں اولے بھی برسے. فروری سے ملتان گرمی کی لپیٹ میں تھا، تاہم رات بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے بعد بھی بارش ہونے کا امکان ہے. آج موسم ذیادہ سے ذیادہ 28 سنٹی گریڈ اور کم سے کم 17 سنٹی گریڈ رہے گا.

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں