پی ایس ایل ایڈیشن چھ کا بارہواں میچ کل تاخیر کے بعد آج کھیلا گیا. فاتح کون؟

 
پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا بارہواں میچ آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا جہاں کوئٹہ نے اسلام آباد کو جیت کے لیے 157 رنز کا ہدف دیا 

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈ کا فیصلہ کیا،

کوئٹہ کے لیے اننگز کا آغاز کرنے والے نوجوان بلے باز صائم ایوب اس ٹورنامنٹ میں خاطر خواہ پرفارمنس نہیں دکھا سکے، اور آج بھی وہ حسن علی گیند پر صرف چار رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد فہیم اشرف نے اچھی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیل پورٹ کو1 رن پہ بولڈ کر دیا جبکہ فاف ڈو پلیسی 17رنز بنا کر حسن علی کی بولنگ پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

اسطرح ایک مرتبہ پھر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ پاور پلے کا فائدہ نہ اٹھا سکی اور تین وکٹیں گنوا کر ایک مرتبہ پھر دباؤ کا شکار ہو گئی۔

تاہم ایسے میں کپتان سرفراز احمد جنھوں نے پچھلے میچ 81 رنز بنائے تھے نے ایک بار پھر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا سہارا بنے اور 4 چھکے اور 3چوکوں کی مدد سے 54 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے

تاہم اعظم خان 4، بین کٹنگ 23 بنا کر آؤٹ ہوئے اور محمد نواز 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے.

جواب میں اسلام آباد یونائٹڈز نے 157 رنز کا ہدف پورا کر دیا. پول سٹرلنگ اور ایلیکس ہیلز نے شاندار اننگز کھیلی. پول سٹرلنگ 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ایلیکس ہیلز 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے. روحیل نذیر 34 رنز آوٹ ، شاداب خان 21 ربز آؤٹ. آصف علی 16 اور حسین طلعت 1 رن  بنا کر ناٹ آؤٹ رہے.

اور اس طرح اسلام آباد یونائٹڈز یہ میچ 6 وکٹوں سے جیت گیا.

یاد رہے کہ گزشتہ روز یہ میچ ایک کھلاڑی کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے ملتوی ہوگیا تھا. اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلنے والے کھلاڑی فواد احمد کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو نکل آیا تھا جس کے بعد یہ میچ ملتوی ہوگیا۔

کل 2 میچ کھیلے جائینگے پہلا میچ سہہ پہر 2 بجے پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا اور دوسرا میچ شام 7 بجے ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 

تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں