چین نے مشکل وقت میں دوستی کا حق ادا کر دیا

 خطے میں پاکستان کرنسی کی قدر میں اضافے کے پیچھے چین کا مستحکم مالی تعاون ہے۔

چینی ایف ڈی آئی کی مسلسل آمد، پاکستان کی چین کو بڑھتی ہوئی برآمدات، سی پیک منصوبوں میں غیر متزلزل اور مسلسل مالی امداد اور پاکستان کی مارکیٹ میں چینی سرمایہ کاروں کے ماحول کی بدولت پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں 12 روپے بحال ہو گئی ہے، اس بہتری سے درآمدی بل پر بوجھ کم کرکے برآمدی بل کو بڑھانے میں مدد ملی ہے۔ جس کی وجہ سے مجموعی معیشت کو تقویت مل رہی ہے اور اسکا حجم بڑھا ہے۔

ایک سال میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 155.74 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جو ایک غیر معمولی اضافہ ہے۔ ماضی میں پاکستانی روپے نے ڈالر کی قیمت میں اضافے سے روپے کی قدر میں کمی کے مقابلے میں 167.7کی خطرناک حد کو چھو لیا تھا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ڑا لی جیان نے ایک نیوز بریفنگ میں کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان نے ایف ڈی آئی میں 25 ارب ڈالر سے زیادہ کا اضافہ کیا ہے۔

تبصرے