پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

 15 مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، اور اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے تک اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔
اوگرا کی جانب سے ارسال کی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل میں 6 ، 6 روپے فی لیٹر جب کہ مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ تاہم پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت و منظوری کے بعد وزارت خزانہ کرے گی۔
واضح رہے کہ اوگرا نے گزشتہ ماہ بھی وزارت پیٹرولیم کو پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے 7 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 61 پیسے اضافے کی سمری  بھجوائی تھی، تاہم وزیراعظم نے قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی تھی۔

تبصرے