نہر سوئز میں پھنسے بحری جہاز کو نکال لیا گیا.

 دنیا کے اہم ترین سمندری راستے نہر سوئز کی بندش سے متعلق بڑی خوشخبری آ گئی۔ تائیوان کے ایور گرین نامی بحری جہاز کو نکالنے کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ 

تفصیلات کے مطابق نہر سوئز میں پھنسے ایور گرین نامی بحری جہاز کو نکالنے کے لیے کیا گیا آپریشن کامیابی سے ہم کنار ہو گیا ہے۔ بحری جہاز کو نکال لیا گیا۔ سوئز کینال میں بحری جہاز کے پھنسنے سے اربوں ڈالر کا  تجارتی نقصان ہوا ہے۔

مختلف رپورٹس کے مطابق دنیا کی اس اہم ترین تجارتی گزرگاہ کے بند ہونے سے یومیہ 9 ارب ڈالر مالیت کی تجارت متاثر ہوئی۔ تجارتی نقل و حمل کے نقصان کا تخمینہ 400 ملین ڈالر فی گھنٹہ لگایا گیا ہے۔

سوئز کینال کی بندش سے دونوں طرف 300 سے زائد بحری جہاز پھنس گئے تھے۔ یہاں سے روزآنہ 18 لاکھ بیرل تیل کی ترسیل مختلف ممالک کو کی جاتی ہے۔

عالمی بحری تجارت کا 12 فی صد حصہ سوئز کنال سے ہو کر گزرتا ہے، سوئز کینال 193 کلو میٹر طویل ہے اور اس کی چوڑائی 205 میٹر ہے، کینال بند ہونے سے تیل کی ترسیل اورگاڑیوں کی فراہمی سب سے زیادہ متاثر ہوئی۔

تبصرے