پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کی تقرری کیلئے سمری وزیرِ اعظم کوارسال


وزارت دفاع کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کی تقرری کیلئے چار ناموں پر مشتمل سمری بھجوا دی گئی۔ ایئر مارشل نعمان ، ایئر مارشل ظہیر احمد ، ایئر مارشل جواد سعید، ایئر مارشل حسیب پراچہ شامل ہیں،پاکستان ایئر فورس کے سربراہ مجاہد انور خان کی الوداعی ملاقاتیں جاری ہیں۔ پاک فضائیہ کی کمان کی تبدیلی 18مارچ کو ہو گی، جس میں سبکدوش ہونے والے ایئر چیف کمان پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کو سونپیں گے۔ 

تبصرے