سونے کی قیمت کو ایک بار پھر پر لگ گئے۔

 ملک بھر میں سونے کی قیمت ایک بار پھر تیزی سے بڑھنے لگی، ایک مرتبہ پھر فی تولہ کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8 امریکی ڈالر کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1745 امریکی ڈالر  ہو گئی۔

ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالا سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ جس کے بعد قیمت 1 لاکھ 8 ہزار روپے ہوگئی۔

دس10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے اضافے کے ساتھ 92593 روپے ہوگئی۔

اُدھر فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قیمتیں بالترتیب 1370 روپے اور 1174.55 روپے کی سطح پر برقرار رہیں۔

تبصرے