ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

 
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے ملک بھر میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا ہے جس کے بعد لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، ایبٹ آباد، مظفرآبادم، ساہیوال، بورے والا ویہاڑی اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کے بہت امکانات ہیں جس کے باعث درجہ حرارت دن 25ڈگری سینٹی گریڈ اور رات کو 15 سنٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا.

تبصرے