چوتھی بین القوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے کا آغازہو گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مقابلہ کھاریاں کے قریب قومی انسداد دہشت گردی مرکز پبی میں منعقد ہوا ، پاکستان آرمی کی 8 ڈومیسٹک ٹیموں نے مقابلے میں حصہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 8 اتحادی ممالک کی ٹیمیں بھی مقابلے میں حصہ لیں گی۔
مقابلے میں جورڈن ، سری لنکا ، ترکی اور ازبکستان کے عہدیدار شریک ہوں گے ، جبکہ مراکش ، انڈونیشیا ، قازقستان اور تاجکستان بھی اس مقابلے میں حصے لیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلہ تین دن تک جاری رہے گا۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں