اسٹیٹ بینک نے اگلے دو ماہ کے لیے شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے اور شرح سود کو 7 فیصد کی سطح پر برقرار رکھا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ زری پالیسی کمیٹی نے اپنے 19 مارچ 2021ء کے اجلاس میں پالیسی ریٹ کو 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جنوری میں اجلاس کے بعد نمو اور روزگار میں بحالی آتی گئی ہے اور کاروباری طبقوں کا اعتماد مزید بہتر ہوا ہے، شرح نمو 3 فیصد کے لگ بھگ ہے اور ابھی تک معتدل ہے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں