کورونا ویکسینیشن: ’50 سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن 30 مارچ سے

 


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کے سربراہ اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اعلان کیا ہے کہ  50 سال سے زائد عمر کے پاکستانی شہریوں کے لیے کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا آغاز 30 مارچ سے کر دیا جائے گا۔
جمعہ کو ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں انھوں نے بتایا کہ  60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی رجسٹریشن اور ویکسینیشن کا آغاز پہلے ہی ہو چکا ہے۔ اب 50 سال سے اوپر کے شہریوں کی رجسٹریشن کی جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ ایسے تمام افراد جن کی عمر 50 سال سے زائد ہے ان پر کورونا ویکسین لگوانے اور رجسٹریشن کے لیے زور دیں۔

تبصرے