پاکستان بھر میں کورونا وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ اس جان لیوا وائرس نے ایک دن میں مزید 100 افراد کی زندگیاں نگل لیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کےجاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک دن کے دوران 46 ہزار 269 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ 53 ہزار 36 ہوگئی
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں مزید 4 ہزار 084 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 63 ہزار 200 ہوگئی ہے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں