پی ایس ایل ایڈیشن 6 کا پہلا میچ کس کے نام ہوا


 پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 6 کا پہلا میچ کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈ ائیٹرز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ 

پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 6 کا پہلا میچ کوئٹہ گلیڈ ائیٹرز اور دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کے مابین نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا.

کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

کوئٹہ گلیڈ ائیٹرز نے پہلے کھیل کر 18.2 اوورز میں 121 رنز بنائے اور تمام کھلاڑی آؤٹ ہوئے.

کوئٹہ گلیڈ ائیٹرز کی طرف سے کرس گئیل نے سب سے ذیادہ سکور کیے 24 گیندوں پہ 39 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی طرف سے عماد وسیم، محمد عامر، عامر یامین اور ڈینئل کرسٹن نے 1، 1 وکٹ حاصل کی جبکہ وقاص مقصود نے 2 اور ارشد اقبال نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری اننگز میں کراچی کنگز نے 13.3 اوورز میں 121 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی سے پورا کر دیا. شرجیل خان 4، بابر اعظم 24، کلارک 46، انگرام17 ناٹ آؤٹ، محمد نبی 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کل اتوار 2کو میچز کھیلے جائینگے، پہلا میچ لاہور قلندر اور پشاور زلمی اور دوسرا میچ اسلام آباد یونائٹڈ اور ملتان سلطان کے ما بین نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلاجائے گا. 

تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں