جے یو آئی رہنما حافظ حسین احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے زرداری کو کنٹرول کرنے کے لیے مولانا کو پی ڈی ایم کا سربراہ بنایالیکن زرداری سب پر بھاری نکلے۔
حافظ حسین احمد نے کہا کہ ضیا الحق کی برسی سے مسلم لیگ کی سیاست شروع ہوئی اور زرداری نے اسے بینظیر بھٹو کی برسی پر دفن کردیا، زرداری نے اپنا ویٹو کا حق پی ڈی ایم سے منوالیا۔
انہوں نے کہا کہ لاہور اجلاس میں پی پی سی ای سی کے فیصلے تسلیم کرلیے گئے، پی ڈی ایم اجلاس میں استعفے ہوں یا سینیٹ الیکشن تمام فیصلے ویٹو ہوگئے، زرداری اور بلاول نے پی ڈی ایم کے تمام فیصلے ویٹو کردئیے۔
جے یو آئی رہنما نے کہا کہ ہم نے اپنی جماعت میں کانٹ چھانٹ کا سلسلہ شروع کردیا ہے، اس کا پہلا نشانہ فضل الرحمان بن چکے ہیں اور بنتے رہیں گے۔

Uffff
جواب دیںحذف کریں